ژوب شہر میں مضرصحت ملاوٹ شدہ دودھ دیہی کے خلاف کاروائی دکاندار جرمانہ

ژوب(شاہ بران کاکڑ نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ لاہور)ژوب شہر میں مضرصحت ملاوٹ شدہ دودھ دیہی کے خلاف کاروائی دکاندار جرمانہ دودھ کو ضائع کردیاگیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ کی ھدایت پرڈپٹی ڈائریکٹرلائیواسٹاک ڈاکٹرنصیب اللہ کاکڑ کی ستبراہی میں، تحصیلدار محمدحنیف لیویزڈولفن فورس کے انچارج فاضل شاہ مندوخیل اورلیویز فورس کے ہمراہ تبلیغی مرکز روڈ، کاکڑٹاون اور دیگر علاقوں میں دودھ اور دیہی کی دکانوں پر چھاپے مارکر مضرصحت دودھ کو پکڑکر ضائع کردیا اور دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کردیاگیاانہونے کہاکہ ژوب شہر کے دکانوں میں انتہائی مضرصحت دودھ کی فروخت جاری ہیں جوکہ انسانی صحت کیلیے سخت نقصان دہ ہے انہونے کہاکہ ایک قسم پاوڈر اورمختلف قس کےکیمیکل سے دودھ تیار کررہےہیں جس سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کے شدید خطرات ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں