بارکھان. (نامہ نگار محمد حنیف نوائے جنگ برطانیہ) بارکھان کے شہر رکھنی میں کوہ سلیمان ادبی ثقافتی اور کتب میلہ سج گیا. جس میں بک سٹال شاعری اور موسیقی کا اہتمام کیا گیا بک اسٹال سے کتابوں کی خرید و فروخت سلسلہ جاری جبکہ اسٹال پر کافی رش دیکھنے کو ملا اور ادبی میلے میں نوجوانوں کی بھر پور شرکت نے نوجوانوں میں کتاب کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی گئی. نوجوانوں نے کافی دلچسپی ظاہر کی اور اس موقع پرعلاقائی رقص بھی پیش کیا ہے جبکہ شاعری اور موسیقی کا بھی فن کا مظاہرہ کیا گیا.
بارکھان میں ادبی ثقافتی اور کتب میلے کا سجنا خوش آئند ہے مقامی لوگوں نے اس میلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ایسے ایونٹ سے نوجوانوں اور مقامی لوگوں میں مثبت رجحان پیدا ہوتا اور مستقبل قریب علاقے میں شعری طور پر اچھے اثرات مرتب ہونگے.