اسلام آباد( نامہ نگار ) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ان کی آمدن بڑھانے کے لیے آن لائن کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کر کے ریاست کے سرکاری شعبہ میں قائم جامعات سے ہر سال فارغ التحصیل ہونے والے ہزاروں طلبہ کو روزگار کے با عزت مواقع مل سکتے ہیں۔اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انوسٹمنٹ اور ایکسٹریم کامرس کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کی تقریب کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر ریاست نے آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین نوید صادق کو مبارکباد پیش کی جن کی کوششوں سے ایکسٹریم کامرس بورڈ آف انوسٹمنٹ اور ٹویوٹا کے تعاون سے آزاد کشمیر کے ہزاروں نوجوانوں کو انٹرنیٹ بیسڈ ای کامرس کی تربیت دے گی جس سے ذہین، محنتی اور باصلاحیت نوجوان گھر بیٹھے اپنا آن لائن کاروبار شروع کر کے اپنی اور اپنے خاندان کی آمدن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ بے روز گاری کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں شرح تعلیم بلند ہونے اور ہر سال آزاد کشمیر کی جامعات اور کالجز سے فارغ التحصیل ہونے والے ہزاروں طلبہ کو روزگار فراہم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں اس لیے یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجیز کی مدد سے روزگار کے جدید مواقع فراہم کرنے میں مدد کی جائے اور اسی مقصد کے لیے بورڈ آف انوسٹمنٹ اور ایکسٹریم کامرس آج مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر رہے ہیں جس کے انتہائی دور رس مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
ڈیلی بائٹس
- لڑکیاں فیکٹری ورکر کو اغوا ءکرکے لے گئیں، ساری رات زیادتی کے بعد پھینک کر فرار
- جیل سے رہائی کے بعد ایران کی زومبی انجلینا جولی نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا
- “فحش انڈسٹری میں قدم رکھا تو والد صدمے میں چلے گئے، آج وہی والد میرے منیجر ہیں” اداکارہ
- لڑکی نے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی بجائے فحش انڈسٹری جوائن کرلی
- “ایک بار مجھے صرف تھوکنے کے 13 لاکھ روپے ملے” فحش ماڈل کا حیران کن انکشاف
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments