لورالائی:حکومت بلوچستان پورے صوبے میں صنعتوں کا جال بچھا نا چاہتی، حاجہ محمد خان

لورالائی( نامہ نگار )بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی وز یر انڈسٹریز حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے میری وزارت اور حکومت بلوچستان پورے صوبے میں صنعتوں کا جال بچھا نا چاہتی ہے جسکے لیئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیئے جارہے ہیں چھوٹے پیمانے پر صنعتوں کے قیام سے بے روزگاری کم اور ترقی و خوش حالی لائی جاسکتی ہے کہ لورالائی کو الگ ڈویژن بنانے کی حتمی منظوری وزیر اعلی جلد دے دینگے

انہوں نے کہا کہ نئے ڈویژن کے قیام سے لورالائی کا اپنا کمشنر ہوگا اور ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جسکے مستقبل ققریب میں نتائج انا شروع ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں انکی تمام باتیںبے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی وہ نیب سے بارگین کرکے لوٹی ہوئی رقم سرکاری خزانے کو واپس کردیں یا پھر مقدمات کا سامنا کریں انہوں نے کہا کہقانون کی نظر میں سب ایک ہیں چوری حکومت میں بیٹھیںہوئے کریں یا اپوزیشن والے کریں سب کو احتساب کے کٹھرے میں کھڑا ہونا پڑیگا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صوبائی و مرکزی حکومت کے حوالے سے تمام حقائق کو مسخ کر کے اس طرع کے باتوں سے حکومت کوبدنام اور ہماری کارکردگی کو زیرو کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن ہماری کار کردگی کو عوام دیکھ رہی ہے اور وہ حکومت کی ڈھائی سال کی مثالی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہیں انہوں نے کہالورالائی کم میختر کے حلقے میں تعلیم صحت صاف پانی زراعت کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیئے جارہے ہیں سرکاری آفیسران منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ لورالائی شہرمیں صاف پینے کے پانی کی فراہمی سے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اسطرع دیگر مسائل بھی حل ہو جائینگے عوام صبر کریں

پانچ سال مدت میں تمام وعدے پورے کرونگا انہوں نے کہا کہ ملک کورونا سے آہستہ اہستہ نکل رہا ہے ہماری وفاقی و صوبائی حکومتوں کی بہتر پالیسی کے نتیجے میں ہم نے کورونا کو شکست دی اور اسی طرع تیسری لہر کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہوجائینگے مجھے امید ہے کہ اگر عوام نے حکومت سے تعاون کیا اور احطیاطی تدابیر اختیار کی تو حکومت کو سمارٹ لاک ڈوان نہیں کرناپڑیگا انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

ہماری سفارتی کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر ع وفلسطین عالمی سطح پر آجاگر ہو رہا ہے جس سے بھارت اور اسرائیل کو عالمی دباﺅ کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کرائسز سے نکل رہا ہے اور معاشی حالت بھی بہتری کے جانب گامزن ہے پاکستان فیٹیف کے گرے لسٹ سے بھی جلد نکلنے والا ہے جو کہ ایک خوش ائیند بات ہے انہوں نے کہا کہ قوم ہم سے مطمئن رہے انکے امنگوں کے مطابق حکومت چلنے کی کوشش کریگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں