کورونا وائرس کا بہانہ بناکر فیسٹول کیلئے دی گئی جگہ کو عین فیسٹول سے چار دن پہلے کینسل کردیا گیا

لسبیلہ (نمائندی خصوصی) لسبیلہ لٹریچر فیسٹیول کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لسبیلہ لٹر یچر فیسٹول کے اعلان کے بعد سے ہی علم دشمن قوتوں کی جانب سے فیسٹول کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی حکومت بلوچستان نے فیسٹول کو سبوتا ڑ کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی اور کورونا وائرس کا بہانہ بناکر ہمیں فیسٹول کیلئے دی گئی جگہ کو عین فیسٹول سے چار دن پہلے کینسل کیاگیا جب کہ انہیں دنوں حکومت بلوچستان کی سرپرستی میں بلوچستان کے دو اور اضلاع میں بھی فیسٹول کئے جارہے تھے جو لسبیلہ لٹریچر فیسٹول کیساتھ ذاتی عناد کامنہ بولتا ثبوت ہے اور گزشتہ روز یکم اپرایل کو ادبی فیسٹول کو روکنے کیلئے حکومت بلوچستان نے دفعہ 144کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں