کروناکی روک تھام کیلئے عوام مرحلہ وار ویکسین ضرور لگائیں،گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ جان لیوا عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ کروناوائرس کی روک تھام کیلئے مرحلہ وار ویکسین لگوانے میں عوام کی شرکت و شمولیت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ اس جان لیوا بیماری سے بچنے اور بچانے کا راز احتیاط ہی میں پنہاں ہے یہ بات انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے موقع پر کئی اس موقع پر گورنربلوچستان نے کہا کہ تمام حفاظتی تدابیر کی مکمل پاسداری کیلئے عوامی شعور و آگاہی کی بھرپور مہم چلانے میں میڈیا پرسنز فعال کردار ادا کریں گورنر یاسین زئی نے عوام پر زور دیا کہ کروناوائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے سے ہی اس پر قابو پایا جاسکتا ہے اس ضمن میں کرونا ویکسینیشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ موجودہ حکومت آپ ہی کی حفاظت اور صحت مندی کیلئے فراہم کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں