چمن: مشتعل باپ نے فائرنگ کر کے 2 بیٹوں کی جان لے لی.
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں واقع پاک افغان سرحدی شہر چمن میں باپ نے اشتعال میں آکر فائرنگ کر کے اپنے 2 بیٹوں کی جان لے لی۔
لیویز کے ذرائع کے مطابق واقعہ چمن کے علاقے مردا کاریز روڈ پر پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کےاپنے 2 بیٹوں کو قتل کر دیا۔لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں بیٹوں کو قتل کرنے والا قاتل باپ واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو چکا ہے۔