وہ خاتون جس نے ہوا کے جھونکے سے حاملہ ہونے کا دعویٰ کردیا

جکارتہ: انڈونیشیاءکی ایک لڑکی نے ہوا کے جھونکے سے حاملہ ہونے کا حیران کن دعویٰ کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 25سالہ لڑکی کا نام سیتی زینہ ہے جس بچے کو جنم دینے سے محض ایک گھنٹہ پہلے معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہے۔ وہ پیٹ میں درد کی شکایت کے ساتھ ہسپتال گئی تھی جہاں ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وہ حاملہ ہے اور کسی بھی وقت اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیاءکے جزیرے مغربی جاوا کے قصبے سینجر کی اس کنواری لڑکی کے ماں بننے پر پولیس حرکت میں آ گئی اور تفتیش شروع کر دی جس پر اس نے سزا سے بچنے کے لیے ہوا کے ایک جھونکے کے ذریعے حاملہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ لڑکی نے بتایا کہ ایک جھونکا ان کے گھر میں کھڑکی سے داخل ہوا تھا ۔

لڑکی کے مطابق اس جھونکے کی ہوا اس کے جسم کے پوشیدہ حصے میں بھی داخل ہو گئی اور وہ اس سے حاملہ ہو گئی۔ اس کے 15منٹ بعد اس کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا اور وہ کمیونٹی ہیلتھ کلینک چلی آئی جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے ہاں بچہ پیدا ہونے والا ہے۔ اس کے ایک گھنٹے بعد اس نے بچی کو جنم دے دیا۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں