’خواتین کو مجھ سے ڈر لگتا ہے کہ میں ان کے شوہر نہ چھین لوں‘ کروڑوں روپے کی سرجریاں کروانے والی خاتون کا دعویٰ

لندن: 70ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 53لاکھ روپے) کی پلاسٹک سرجری کروا کر خوبصورت بننے والی ایک خاتون نے اپنے ’حسن‘ کے متعلق ایک حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی علاقے بکنگھم شائر کی رہائشی اس 33سالہ ٹریسی کِس نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس قدر حسین ہے کہ دیگر خواتین اس کے حسن سے خوفزدہ ہیں۔ وہ ڈرتی ہیں کہ میں ان کے شوہروں کو نہ چرا لے جاﺅں۔

ٹریسی کا کہنا ہے کہ اس نے 18سال کی عمر میں پہلی بار چھاتیوں کا پروسیجر کروایا اور اس کے بعد سے اب تک ناک، رخساروں اور کولہوں سمیت جسم کے کئی حصوں کی سرجری کروا چکی ہے۔ ٹریسی ایک فٹنس سٹار بھی ہے جو جم میں کثرت سے کسرت کرتی ہے اور اپنی خوراک کا بھی بہت خیال رکھتی ہے۔ چنانچہ وہ اپنی عمر سے کہیں کم نظر آتی ہے۔

ٹریسی کا کہنا ہے کہ ”میں 13سالہ بیٹی کی ماں ہوں۔ جب میں اس کے سکول جاتی ہوں تو دیگر مائیں سوچتی ہیں کہ میں ان کے شوہر چرانے جا رہی ہوں یا شاید میں کوئی فحش فلموں کی اداکارہ ہوں۔ وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ اگر تم ماں ہو تو تم نے ’ہاٹ پینٹس‘ کیوں پہن رکھی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ”ماﺅں کو اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔“ ٹریسی کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ لوگ میرے بارے میں بہت منفی باتیں کرتے ہیں لیکن میں اپنا رویہ ترک نہیں کر سکتی کیونکہ میں لوگوں کے لیے خود کو نہیں بدل سکتی۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں