سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری سے نجات دلانے والا ’غبارہ‘ تیار کرلیا

نیویارک : سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری سے نجات دلانے والا غبارہ ایجاد کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ انتہائی چھوٹے سائز کا غبارہ مرد کے خون میں رکاوٹ دور کرکے اس میں عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ دور کرتا ہے۔ اس میں ہوا نہ بھری ہو تو اس کا سائز چاول کے ایک دانے جتنا ہوتا ہے اور اسے مریض کی ’پوڈینٹل آرٹری‘ میں جلد کے راستے انجیکٹ کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پوڈینٹل آرٹری کے ذریعے ہی مردانہ جنسی اعضاءکو خون کی فراہمی ہوتی ہے۔ اگر اس میں خون میں رکاوٹ آ جائے تو مردوںکو عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ لاحق ہو جاتا ہے۔ یہ ڈیوائس خون کی اس ورید میں جا کر اس میں موجود رکاوٹ کو ختم کر دے گی اور مردوں کو اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔ یہ غبارہ ’لائیو ایکسرے امیج‘ کے ذریعے پوڈینٹل آرٹری تک پہنچایا جائے گا اور اس میں ہوا بھر کر اسے پھلایاجائے گا اور خون میں رکاوٹ ختم ہونے کے بعد اس کی ہوا نکال کر اسے واپس جسم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں