کرناٹکا : بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک دولہا شادی کی تقریب سے بھاگ گیاجس کے بعد دلہن نے منڈپ چھوڑنے کی بجائے شادی کی تقریب میں شریک ایک مہمان سے شادی کرلی ۔
بنگلورمرر کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ضلع چکامنگالرو کے ایک گاﺅں کا رہائشی دولہا نوین چپکے سے شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہوگیا ، دولہا اس کی گرل فرینڈ نے دھمکی دی تھی کہ وہ مہمانوں کے سامنے زہر نگل لے گی اور اس کی شادی کی تقریب برباد کردے گا۔ دولہا کے اس اقدام پر دلہن ’سندھو‘ ، اس کی فیملی اور شادی میں آیا ہرشخص دم بخود رہ گیا ۔ دلہن کی فیملی چاہتی تھی کہ شادی میں آئے کسی شخص کو ہی دولہا بنا لیں اور غیرمتوقع طورپر ایک مناسب شخص مل گیا جس سے دلہن بھی شادی کیلئے تیار ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق شادی میں شریک ایک شخص چندرپہ نے یہ ساری صورتحال کو دیکھا اور مس سندھو سے شادی کافیصلہ کیا، دولہا کے رفو چکر ہونے کے بعد نئے دولہا اور دلہن کی رضامندی پر فیملی نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کو آشیرواد دی ۔ نیا دولہا چندرپہ بنگلور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( پی ایم ٹی سی) میں کنڈکٹر ہے ۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایاگیا کہ شادی سے پہلے نوین اور مس سندھو نے تمام رسمیں پوری کیں اور شادی کے روز سے قبل تک معاملات معمول کے مطابق چل رہے تھے ، سارے معاملے میں اس وقت ڈرامائی موڑ آیا جب فرار ہونیوالے دولہا نوین کے بھائی اشوک نے اسی مقام پر شادی کی ، نوین بھی شادی کی صبح تک وہیں موجود رہا لیکن بعد میں غائب ہوا تو اس کا خاندان اور دوست بھی فرارہوگئے ۔ نوین ایک ملی نیشنل کارپوریشن میں منیجمنٹ کنسلٹنٹ ہے اور امریکہ میں بھی کام کرچکا ہے۔