ویاگرا کے اشتہارات کا وہ سائیڈ ایفیکٹ سامنے آ گیا جو سائنسدانوں نے بھی کبھی نہ سوچا تھا

نیویارک: جنسی قوت کی گولی ’ویاگرا‘ کے کئی سائیڈ ایفیکٹس کے متعلق ماہرین اپنی تحقیقات میں بتا چکے ہیں تاہم اب پہلی بار ویاگرا کے ٹی وی پر دکھانے اور ریڈیو پر سنائے جانے والے اشتہارات کا ایک ایسا سائیڈ ایفیکٹ سامنے آ گیا ہے جو سائنسدانوں نے بھی کبھی نہ سوچا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں بتایا ہے کہ ٹی وی اور ریڈیو پر ویاگرا کے جتنے زیادہ اشتہارات چلائے جاتے ہیں، بچوں کی پیدائش کی شرح اتنی ہی زیادہ ہوتی چلی جاتی ہے۔ اگر ویاگرا کے اشتہارات 1فیصد زیادہ دکھائے جائیں تو بچوں کی پیدائش کی شرح میں 0.04سے 0.08فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے گزشتہ 15سال کے دوران ویاگرا کے تشہیری مہم اور بچوں کی پیدائش کی شرح کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ٹونگل کم کا کہنا تھا کہ ”ویاگرا کے ایک اشتہار میں دکھایا جاتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ آدمی ویاگرا کھانی شروع کرتا ہے اور کئی بچے پیدا کر لیتا ہے۔اس طرح کے اشتہارات لوگوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اور ہماری تحقیق میں واضح شواہد سامنے آئے ہیں کہ اس گولی کے اشتہارات کی شرح میں اضافے سے بچوں کی پیدائش کی شرح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں