نیویارک :مکھن، سرخ گوشت اور دیگر اس نوع کی اشیاء کے کئی طبی فوائد بھی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ان کا مردوں کے لیے ایک ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر کوئی مرد ان کے قریب بھی نہ جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو مرد مکھن، سرخ گوشت، پیسٹری اور دیگر ایسی چیزیں کھاتے ہیں جن میں بری چکنائی موجود ہو، وہ زیادہ مردانہ کمزوری کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔
اس کے برعکس جو مرد پھل، سبزیاں، خشک میوہ جات اور مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں یہ مسئلہ بہت کم پایا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سین فرانسسکو کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے 21ہزار 469مردوں کی غذائی عادات اور جنسی کمزوری کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن کی عمریں 40سے 75سال کے درمیان تھیں۔ تحقیقاتی نتائج میں انہوں نے بتایا کہ ان مردوں کی جنسی صحت سب سے زیادہ بہتر پائی گئی جو ’میڈیٹرنین ڈائٹ‘(Mediterranean Diet)کے عادی تھے۔ اس خوراک میں پھل اور سبزیوں کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ نتائج میں سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ دل کی بیماریوں کی پہلی علامت بھی ہوتا ہے چنانچہ اسے غیرسنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔