مٹھا ایونٹس یوکے کی بنیاد نوائے جنگ لندن کے ساتھ ہی رکھی گئی تھی۔ یہ ادارہ محنت، دیانت داری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی، سیاسی، انسانی، سماجی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف تقریبات اور پروگراموں کا اہتمام کرتا آ رہا ہے۔
مٹھا ایونٹس یوکے نے ’’میثاقِ جمہوریت‘‘، ’’پاکستان کا مستقبل‘‘ اور ’’برطانیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات‘‘ جیسے اہم موضوعات پر پروگرام منعقد کیے، جن کا مقصد مکالمے، باہمی تعاون اور کمیونٹی کی مثبت نمائندگی کو فروغ دینا تھا۔ ادارے نے 2023 میں پہلی مرتبہ لاہور میں بادشاہ چارلس سوئم کی سالگرہ کی تقریب بھی منعقد کی۔
ہم گزشتہ 25 برس سے نوائے جنگ لندن کمیونٹی میں مفت تقسیم کر رہے ہیں، جس کی تقسیم کا دائرہ لندن سے گلاسگو تک پھیلا ہوا ہے۔ اسی سفر میں مٹھا ایونٹس یوکے کے زیراہتمام نوائے جنگ نے ملکۂ برطانیہ اور بادشاہ چارلس سوئم کے حوالے سے الگ الگ 32 صفحات پر مشتمل خصوصی شمارے بھی شائع کیے۔ یہ اشاعتی کاوشیں برطانوی معاشرے اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان احترام اور خیرسگالی کے رشتوں کی عکاس ہیں۔
مٹھا ایونٹس یوکے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کمیونٹی افراد کو میرٹ کی بنیاد پر ایوارڈز سے بھی نوازتا ہے۔ ان تقریبات میں مقامی کونسلرز، میئرز، اراکینِ پارلیمان، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوتے ہیں۔
ہمارا عزم ہے کہ برطانوی معاشرے میں پُرامن، بامقصد اور معیاری پروگرام پیش کیے جائیں۔ دیانت داری، شفافیت، وعدوں کی پاسداری اور دھوکہ دہی سے پاک انتظامات ہماری بنیادی ترجیحات ہیں۔ ہم اپنی تقریبات کے ذریعے کمیونٹی میں اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
آپ کا مخلص،
آصف سلیم مٹھا
مٹھا ایونٹس یوکے
رابطہ: 07957442790



