PTCL

ادارے میں چھپی کالی بھیڑیں ادارے کو تباہی کے دھانے پہ لے آئیں

دنیاپور:(اسامہ کریم چوہدری نوائے جنگ لندن/لاہور)پی ٹی سی ایل ادارہ پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کا ایسا ادارہ ہے جس کا کام رابطے کی بحالی اور عوام کو انٹرنیٹ جیسی سروسز مہیا کرنا ہے مگر بد قسمتی سے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں نے ادارے کو تباہی کے دھانے پہ لا کھڑا کیا ادارے کے اک ملازم نے اپنی شناخت نا ظاہر کرنے کی شرط پہ ان کالی بھیڑوں کی نشاندہی کی ہے اور ادارے کے چیئرمین کو درخواست بھیجی ہے

جس میں واضع بیان تحریر کیا گیا ہے کہ کس طرح ادارے کے کرپٹ آفیسر اپنے انسنٹیو کے لیے ادارے کو تباہی کے دھانے پہ لے آئے ہیں اس ملازم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس درخواست پہ فی الفور ایکشن لیکر ایسے کرپٹ لوگوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے اس سے پہلے کہ ادارے کی تباہی اس کا مقدر بن کر دلدل میں دھنس جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں