نیویارک:امریکہ میں دو ہم جنس پرست لڑکیاں گزشتہ دو سال سے تعلق میں تھیں اور اب جا کران پر باہم رشتے کے متعلق ایسا انکشاف ہوا ہے کہ سننے والے بھی دنگ رہ گئے۔ دی سن کے مطابق ان لڑکیوں کے نام کیرلے اور مرسیڈیز ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے ڈی این اے کٹس خرید لیں۔ اس ٹیسٹ میں یہ بات منکشف ہوئی کہ وہ دونوں درحقیقت باہم سوتیلی بہنیں ہیں۔
کیرلے اور مرسیڈیز نے ٹک ٹاک پر ایک مشترکہ اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے جہاں انہوں نے ایک ویڈیو میں اس حوالے سے بتایا ہے۔ کیرلے اور مرسیڈیز ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ وہ دو سال سے خوشگوار تعلق میں ہیں اور اب جا کر انہیں معلوم ہوا ہے کہ وہ باپ کی طرف سے بہنیں ہیں۔ تاہم ان کی مائیں مختلف ہیں۔ ان کے باپ نے ان دونوں کی ماﺅں سے شادی نہیں کی تھی۔
اس شخص کا دونوں خواتین کے ساتھ مختصر تعلق رہا، جس کے نتیجے میں کیرلے اور مرسیڈیز کی پیدائش ہوئی۔کیرلے اور مرسیڈیز ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ ہماری شکل کافی ملتی تھی ، جس کی وجہ سے ہم اکثر شک کا اظہار کرتیں کہ ہمارا کوئی رشتہ ہے۔ یہی وجہ تھی کہ ہم نے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔
کیرلے اور مرسیڈیز نے کہا کہ یہ ثابت ہونے کے بعد، کہ وہ آپس میں سوتیلی بہنیں ہیں، ان کے رشتے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ اپنا ہم جنس پرستی کا تعلق برقرار رکھیں گی۔ ان کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 6لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔