کراچی میں قتل کی لرزا خیز واردات ، ماں کی لاش کے ساتھ زندہ بچی بیٹھی پائی گئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں قتل کی لرزا خیز واردات پیش آئی ہے جس نے کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ منگھو پیر ونگی گوٹھ میں ایک خاتون کی لاش پلاٹ سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے بچی بھی زندہ حالت میں ملی ہے جو خاتون کی لاش کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی۔ریسکیو ذرائع نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق خاتون کو تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بچی کہتی ہے کہ پاپا نے مارا ہے، بچی کے بیان پر تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔جب کہ حکام کی جانب سے اسے غیرت کے نام پر قتل کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں