کراچی:بیٹے نے باپ کو ہتھوڑی مار کر قتل کر دیا

کراچی:ٌ بیٹے نے باپ کو ہتھوڑی مار کر قتل کر دیا۔ گرینڈر سے جسم کے ٹکڑے کرکے لاش جلا دی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔بیٹے نے اپنے باپ کو بہیمانہ قتل کرکے لوگوں کے دل لرزا دئیے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق 21 اپریل کو سپر ہائی وے پر افغان کٹ سے ایک بیگ ملا تھا، جس میں بے دردی سے قتل ہونے والے ایک شخص کی لاش ملی تھی جو بغیر سر اور بغیر ٹانگوں کے تھی۔

بعدازاں لاش کو سلیم خلجی کے نام سے شناخت کیا گیا۔ملزم کی شناخت کے لیے تکنیکی سہولیات کی بھی مدد لی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کو اپنے ہی بیٹے نے جان سے مارا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے کی مشکوک چیزیں سامنے آئیں، تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔

بیٹے نے باپ کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ والد گھر میں آئے دن مار پیٹ اور جھگڑا کرتے تھے،21 اپریل کو میں نے والد کے سر پر ہتھوڑی مار کر قتل کیا، پھر گرینڈر سے سر اور ٹانگیں کاٹیں بعدازاں لاش کو جلا کر لیاری ندی میں پھینک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں