منشیات

شہر قائد میں تاریخ کی بڑی کارروائی‘ 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی: پولیس نے کراچی کی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی ، منشیات کا وزن تقریبا ساڑھے پانچ ٹن ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ایسٹ زون پولیس کی جانب سے ناردرن بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ،جس کے بارے میں ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران منشیات پکڑی گئی ، گاڑی کے ڈرائیور نے دوران تفتیش منشیات کی بڑی کھیپ کی نشاندہی کی۔

بتایا گیا ہے کہ برآمد منشیات کی بین الاقوامی سطح پر مالیت ایک ارب سے زائد بنتی ہے اور اس منشیات کا وزن تقریباً ساڑھے پانچ ٹن ہے ، پکڑی گئی کھیپ میں چرس ، افیون اورہیروئن شامل ہے ، جس کے بارے میں پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اب تک پکڑی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ ہے ، گروہ کے مزید کارندوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جا ری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں