خاتون کو دیور کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھنا 12 سالہ لڑکی کا جرم بن گیا

حیدرآباد:خاتون کو دیور کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھنا 12 سالہ لڑکی کا جرم بن گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو یوسف میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 12 سالہ لڑکی کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق پڑوس میں رہنے والی خاتون اور اس کا دیور 12 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث نکلے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی نے خاتون اور اس کے دیور کو غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھا تھا۔خاتون اور دیور نے مل کر کمسن لڑکی کو صرف اس وجہ سے قتل کیا کہ وہ اُن کے غیر اخلاقی تعلقات کے بارے میں کسی کو نہ بتا سکے۔پولیس کے مطابق دیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جب کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جس نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں