پشاور میں ایک ہی عورت سے دوستی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

پشاور : پشاور میں 2 بھائیوں کی ایک ہی خاتون سے دوستی قتل کا شاخسانہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ رحمان بابا پولیس کی حدود میں دو ہفتے قبل نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاتون سے دوستی ہونے پر سگا بھائی ہی قاتل نکلا۔ پولیس نے ملز م کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ آ لہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جُر م بھی کر لیا ہے، ملزمہ کو شامل تفتیش کر لیا گیا، جبکہ کیس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں