کراچی، شہری کو گاڑی سے اتار کر بےدردی سے قتل کر دیا گیا

کراچی : کراچی میں جب ریور روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک شخص کو کہیں سے لاکر گولیاں مار کر بےدردی سے قتل دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا،نامعلوم ملزمان حب روڈ پر گاڑی میں اپنے ساتھ لے آئے۔ملزمان نے مذکورہ شخص کو گاڑی سے اتارا اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔لاش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں ایک شخص نے اپنی ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ میں گھر میں فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں مالاکنڈ کے علاقے سورنہ درگئی کے ایک گھر میں فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ذہنی معذور شخص نے اپنے گھر میں فائرنگ کرتے ہوئے ماں، بھائی، بھابھی اور بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کیا جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں