برہنہ کرکے ویڈیوز بنائی گئیں.ملزمہ کے سنگین الزامات

کراچی : شوہر کے قتل کے الزامات کا سامنا کرنے والی ملزمہ عرین جنت نے مدعی مقدمہ پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔ملزمہ کو منگل کو پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔جیل روانگی سے قبل ملزمہ نے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے مقدمے کے مدعی اور خاتون ایس ایچ او پر سنگین الزماات عائد کر دئیے۔

ملزمہ عرین جنت کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ رضوان تفتیشی افسر کے پاس تھانے آتا تھا اور میرے پاؤں پر پاؤں رکھ کر سگریٹ پیتا رہتا تھا، مدعی رضوان شیخ قرار جرم کرنے کا کہتا تھا،وہ دباؤ ڈالتا تھا کہ ایک دفعہ بول دو تمہیں معاف کر دوں گا،ملزمہ نے مزید کہا کہ ویمن پولیس اسٹیشن میں انہیں مدعی کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عرین جنت کے مطابق دو پولیس والیاں دوپٹہ اتار کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجھے رضوان کے پاس لے گئیں، تھانے میں کپڑے اتار کر تشدد کیا اور برہنہ ویڈیوز بھی بنائی جاتی تھیں۔رضوان کہتا تھا کہ میں اپنی بیوی کو بھی لے کر آتا ہوں وہ بھی اسے مارے گی، رضوان کے کہنے پر مارا پیٹا گیا۔ ملزمہ عرین جنت پر انسٹاگترم سے دوست بننے والے سلمان سے زہر منگوا ہر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے اور تحقیقات کے لیے ایس ایس پی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں