ویلنٹائن ڈے پر خواجہ سراء جوڑے نے شادی کرلی

ترواننت پورم: بھارتی ریاست کیرالہ میں خواجہ سرا جوڑے نے ویلنٹائن ڈے پر روایتی رسومات کے تحت شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں روایتی انداز میں منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں ٹرانس جینڈر دولہا مانو اور دلہن سیما شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دولہا مانو تھریسور کا رہائشی ہے اور ٹیکنو پارک میں آئی ٹی فرم میں ملازمت کرتا ے جبکہ دلہن سیما کیرالہ کے سماجی انصاف کے محکمہ ٹرانس جینڈر سیل میں ملازم ہیں۔

دولہا دلہن نے شادی کے کاغذات مکمل ہونے کے بعد ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے تحفظ کے قانون کے تحت شادی کی رجسٹریشن کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔جوڑے نے شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں کی شمولیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ اتنا اہم اور حساس فیصلہ خاندان اور دوستوں کی سپورٹ کے بغیر ناممکن تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں