خاتون نے دوسری عورت کی محبت میں گرفتار ہوکر شوہر سے طلاق لے لی

نیویارک: کسی عورت کا غیرمرد کی محبت میں گرفتار ہو کرشوہر سے طلاق لینا تو دیکھتے سنتے آئے تھے مگر مغربی معاشرے کی جنسی بے راہروی کا کیا کیجیے کہ جہاں سے ایک عورت کے دوسری عورت کی محبت میں مبتلا ہو کر شوہر سے طلاق لینے کی خبر آ گئی ہے۔

دی سن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کا ہے جہاں کی رہائشی 36سالہ روز نامی خاتون دو بچوں کی ماں تھی اور خوشگوارازدواجی زندگی گزار رہی تھی کہ اس کے شوہر نے چند سال قبل اپنی سالگرہ پر ایک انتہائی شرمناک فرمائش کر دی۔

روز کے شوہر نے اس سے کہا کہ وہ اپنی سالگرہ پر روز کے ساتھ جنسی تعلق میں ایک اور عورت کو بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ روز نے اس کی بات مان لی مگر اس شرمناک جنسی تعلق کے دوران روز کو احساس ہوا کہ وہ ہم جنس پرستی کا رجحان رکھتی ہے۔ دوسری جیکوی نامی خاتون جو ان کے ساتھ شرمناک تعلق میں شامل ہوئی تھی، وہ بھی ہم جنس پرست تھی چنانچہ روز اور جیکوی کے درمیان محبت پروان چڑھنے لگی اور چند ماہ بعد روز نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی اور جیکوی کے ساتھ رہنا شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق روز اپنے دونوں بچوں کو لے کر جیکوی کے ساتھ اب کیلیفورنیا سے اوریگن منتقل ہو چکی ہے اور وہیںجیکوی کے ساتھ مل کر اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہے۔ روز ٹک ٹاک پر بھی کافی مقبول ہے جہاں اسے 1لاکھ32ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ اس نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں یہ شرمناک واقعہ سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے کبھی زندگی میں احساس نہیں ہوا تھا کہ وہ ہم جنس پرستی میں رغبت رکھتی ہے۔ میں اپنے شوہر کی فرمائش پر اگر ایک اور خاتون کو اپنے جنسی تعلق میں شامل نہ کرتی تو شاید مجھے کبھی اپنے اس جنسی رجحان کا احساس نہ ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں