فون پر تنگ کرنیوالے ریٹیل کمپنی ملازم کو خاتون نے سبق سکھا دیا

لندن:برطانیہ میں ایک ریٹیل کمپنی کے ورکر نے ایک خاتون کسٹمر کے فون پر میسجز کرکے اسے تنگ کرنا شروع کر دیا جس پر لڑکی نے اپنے منگیتر کے ذریعے ورکر کو ایسا سبق سکھا ڈالا کہ آئندہ کسی لڑکی کے ساتھ ایسی حرکت کرتے سو بار سوچے گا۔ دی سن کے مطابق برطانوی شہر بریڈ فورڈ کی رہائشی 21سالہ کیسی وہیلر نے ایک واشنگ مشین آرڈر کی تھے، جسے ڈلیور کرنے کریز نامی کمپنی کا ورکر ان کے گھر آیا تھا۔

جورڈن نامی یہ ورکر جب گھر آیا تو کیسی کودیکھ کر دیکھتا چلا گیا اور وہاں سے واپس جانے کے بعد اس نے کیسی کے فون نمبر پر میسجز کرنے شروع کر دیئے۔کیسی نے اپنے 22سالہ منگیتر ریان ساگر کو اس واقعے کے متعلق بتایا جس پر ریان نے کیسی کا فون لے لیا اور 6گھنٹے تک کیسی بن کر جورڈن کے ساتھ چیٹنگ کرتا رہا اور بعد ازاں اس چیٹنگ کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق ریان اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر بتاتا ہے کہ اس کی منگیتر 6ماہ کی حاملہ تھی جس کے ساتھ اس کریز ورکر نے یہ شرمناک حرکت کی اور پھر ہم نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔ اس چیٹنگ میں جورڈن کافی کچھ شرمناک گفتگو کرتا ہے جو ریان نے فیس بک پر پوسٹ کی تو آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور اب تک اسے 2500سے زائد لوگ شیئر کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں