جسم کی گیس فروخت کرکے لاکھوں کمانے والی خاتون ہسپتال جا پہنچی

نیویارک: جسم سے خارج ہونے والی بدبو فروخت کرنے کا انوکھا کاروبار کرنے والی خاتون پیٹ میں زیادہ گیس بنانے کے چکر میں ہسپتال جا پہنچی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 31سالہ سٹیف میٹو نامی خاتون کا تعلق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے ہے۔ اس نے رئیلٹی ٹی وی شو ’90 Day Fiance‘ سے شہرت پائی اور اس کے بعد اپنے جسم سے نکلنے والی بدبو جار میں پیک کرکے فروخت کرنے کا حیران کن اور قبیح پیشہ اپنا لیا۔

رپورٹ کے مطابق سٹیف کا کہنا ہے کہ بالغوں کی ویب سائٹ ’اَن فلٹرڈ‘ (Unfiltrd)پر اس کے مداح خود اس بدبو کی ڈیمانڈ کرتے تھے جہاں سے اس نے یہ کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ جار میں پادتی اور پھر اسے بند کرکے اپنے گاہک کو ارسال کر دیتی۔ وہ ایک جار کے 1ہزار ڈالر وصول کرتی تھی۔ اب تک وہ اس کاروبار سے 2لاکھ ڈالر کما چکی تھی۔اپنے اس پیشے کے پیش نظر اسے پیٹ میں زیادہ گیس بنانی پڑتی تھی، چنانچہ وہ فائبر کی حامل اشیاءکا زیادہ استعمال کرتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سٹیف انڈے، بینز اور پروٹین شیک کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتی تھی کیونکہ ایک تو ان چیزوں سے جسم میں گیس زیادہ بنتی تھی اور اس کی بدبو بھی زیادہ تیز ہوتی تھی۔تاہم گزشتہ دنوں جسم میں گیس زیادہ ہو جانے کی وجہ سے اس کے سینے میں شدید تکلیف ہونے لگی جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج کیا اور اسے اپنی خوراک تبدیل کرنے کی ہدایت کے ساتھ رخصت کر دیا۔ سٹیف کا کہنا ہے کہ”گیس کے سبب مجھے سینے میں اس قدر شدید تکلیف ہوئی کہ اسے لگا جیسے اسے ہارٹ اٹیک آ رہا ہے۔ اب ڈاکٹروں کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے مجھے خوراک بدلنی پڑے گی جس کے نتیجے میں میرا یہ کاروبار بھی بند ہو جائے گا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں