بیوی نے 9 بچوں کے باپ کو بےدردی سے قتل کر دیا

کراچی : کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر خاتون نے 9 بچوں کے باپ اور اپنے خاوند کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر لیاقت کو پہلے سر پر ڈنڈا مارا، اس کے بعد پیٹ میں کانچ مارا اور بعدازاں گلا دبا کر قتل کر دیا، واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول اور ملزمہ کے 9 بچے ہیں۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قتل میں خاتون کے ساتھ کوئی مرد بھی ملوث ہے تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں