کراچی :بیوی شوہر کے ٹکڑے کرنے کے بعد آرام سے سو گئی

کراچی :کراچی میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں صدر میں شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے بیوی آرام سے سو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہوا ہے جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو مختلف کمروں سے مقتول کے جسمانی اعضاء ملے۔

سفاک بیوی نے واردات کے بعد شوہر کی لاش کے ٹکڑے مختلف کمروں میں پھینک دئیے تھے۔خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی باقیات اور شواہد کو جمع کیا۔کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا ری ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتول کے بیٹے کے مطابق مزکورہ خاتون 7 سال سے والد کے ساتھ رہ رہی تھی اور بظاہر یہ بھی بتایا جا رہا کہ ملزمہ اس کی دوسری بیوی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ کی شادی کے فی الحال شواہد نہیں ملے۔حالیہ شواہد اور بیان کے مطابق ملزمہ رباب نے اکیلے ہی قتل کی خوفناک واردات سرانجام دی۔پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزمہ نے آرام سے کپڑے تبدیل کیے اور سکون سے سو گئی،جائے وقوعہ سے اوزار برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون ابھی بھی نشے میں ہے اور اس کا میڈیکل کرا لیا گیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں