کراچی میں آئی ٹی ماہر کروڑ پتی شخص کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی

کراچی : کراچی میں آئی ٹی ماہر کروڑ پتی شخص کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی۔انویسٹی گیشن پولیس نے 6 ماہ قبل آئی ٹی کے کاروبار سے وابستہ شہباز نتھوانی کے قتل کا معاملہ حل کر لیا۔

پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ نے شک و شبہے کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کرایا تھا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے ملی بھگت سے کسی دشمنی یا رنجش کی بنا پر قتل کرایا ہے اور اس واقعے کی اطلاع شہباز کے سالے شاہ رخ نے میرے بیٹے سیف کو موبائل فون پر صبح پونے چھ بجے کے قریب دی تھی۔

شبیر نتھوانی کا کہنا تھا کہ میری بہو ایک ہفتے قبل میکے صفورہ گئی تھی جسے لینے کے لیے بیٹا 6 جون کی شب گیا اور 7 جون کی صبح واپسی پر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

انویسٹی گیشن پولیس نے 6 ماہ بعد قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث مقتول کی اہلیہ اور اس کے ساتھی جمشید کو گرفتار کر لیا۔مقتول شہباز نتھوانی کی ملزمہ سے 7 سال قبل شادی ہوئی تھی۔

مقتول کے والد شبیر کے مطابق ان کا بیٹا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر تھا جو 3 کمپنیاں چلاتا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں