پشاور میں اہل خانہ نے ایک مرد اور عورت کو پھانسی دے دی

پشاور : پشاور میں اہل خانہ نے ایک خارون اور مرد کو پھانسی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ داؤد زئی کے علاقے میں ایک مرد اور عورت کو پھانسی دے کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء نے دونوں کو پھانسی دی، خاتون کو خاموشی سے دفنا دیا گیا جبکہ مرد کی تدفین کے دوران پولیس کوعلم ہوا تو لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں مرد کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق ہو گئی۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پھانسی دئے جانے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں