only fans

فحش ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے والی لڑکی نے اپنے حسن کا نقصان بتادیا

نیویارک: ’اونلی فینز‘ (OnlyFans)ایسا آن لائن پلیٹ فارم ہے جس پر خواتین اپنی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے پیسے کماتی ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر ماڈلنگ کرنے والی ایک لڑکی نے اب اپنے ’حسن‘ کا ایسا نقصان بیان کر دیا ہے کہ سن کر آپ مبہوت رہ جائیں گے۔

دی سن کے مطابق ایمی کپس نامی اس لڑکی نے کہا ہے کہ وہ اتنی خوبصورت ہے کہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کوئی بھی اسے ملازمت پر نہیں رکھتا۔ مجھے کہا جاتا ہے کہ تم اتنی خوبصورت ہو کہ کوئی بھی مرد تم سے بات ہی نہیں کر سکتا، جو بھی بات کرے گا وہ جنسی اعتبار سے برانگیختہ ہو جائے گا، لہٰذا تمہیں نوکری نہیں دی جا سکتی۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی 32سالہ ایمی کپس کا کہنا ہے کہ ”میں ایک ہائی سکول میں تاریخ کی ٹیچر رہی ہوں لیکن کچھ عرصے بعد ہی سکول کی انتظامیہ نے مجھے نوکری سے نکال دیا کیونکہ انہیں پتا چل گیا تھا کہ میں اونلی فینز پر ماڈلنگ بھی کر رہی ہوں۔

اس کے بعد میں نے نارمل نوکری تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ہر جگہ سے مجھے میری خوبصورتی کی وجہ سے انکار سننا پڑا۔ خوبصورت ہونا میرے لیے شروع سے ہی ایک بہت بڑا مسئلہ رہا ہے۔ نوکری ملنا تو درکنار، مرد ڈھنگ سے میرا انٹرویو بھی نہیں لے پاتے۔ انٹرویو لینے والے میرے سینے اور چہرے کو بت بنے دیکھتے چلے جاتے ہیں۔ ان کے ماتھے پر پسینہ آنا شروع ہو جاتاہے اور بدن میں کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔مجھے دیکھ کر انہیں کوئی سوال ہی نہیں سوجھتا جو وہ مجھ سے پوچھیں، لہٰذا وہ مجھے نوکری سے انکار کر دیتے ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں