رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بے وفا شوہر نے ایسی وجہ بیان کردی کہ بیوی کا غصہ اور بڑھ گیا

نیویارک: امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور جب پوچھ گچھ کی تو شوہر نے بے وفائی کی ایسی وجہ بتا دی کہ خاتون کا غصہ دوآتشہ ہو گیا۔ دی سن کے مطابق ویب سائٹ Redditپر واقعہ سناتے ہوئے خاتون نے بتایا ہے کہ میں اس وقت حاملہ ہوں اور اس حالت کے دوران میرے شوہر نے اپنی ایک کولیگ کے ساتھ تعلقات استوار کر لیا۔

وہ مجھ سے زیادہ اس کے ساتھ وقت گزارنے لگا تھا اور مجھ سے زیادہ اس کے ساتھ فون پر باتیں کرنے لگا تھا۔ میں جب بھی کچھ کہتی تو وہ یہ کہہ کر مجھے خاموش کرا دیتا کہ میں بلا وجہ شک کر رہی ہوں۔

خاتون لکھتی ہے کہ ”پھر ایک روز مجھے اس کا فون کھلا مل گیا اور میں نے اس کی اپنی کولیگ کے ساتھ چیٹنگ پڑھ لی جس سے ثابت ہو گیا کہ دونوں کے درمیان ناجائز تعلق تھا اور وہ دفتر کے بعد لڑکی کے اپارٹمنٹ میں اکٹھے وقت بھی گزارتے تھے۔ مجھے اس بات پر ہی غصہ تھا مگر جب میں نے اپنے شوہر سے اس حوالے سے پوچھا تو اس نے دو ایسی وجوہات بیان کر دیں کہ میرا غصہ اور بڑھ گیا۔

اس نے کہا کہ ”چونکہ تم حاملہ ہو اور تمہارا پیٹ بڑھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے میں تمہیں اچھی طرح گلے نہیں لگا سکتا، اس لیے میں نے اپنی کولیگ کے ساتھ تعلق قائم کر لیا۔“ پھر اس نے کہا کہ ”تم حاملہ ہونے کی وجہ سے تھک جاتی تھیں اور میرے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی نہیں دیکھتی تھیں۔ ایک یہ بھی وجہ تھی کہ میں نے اپنی کولیگ کے ساتھ تعلق استوار کر لیا۔“

خاتون نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ”اپنے شوہر کی اس گھٹیا حرکت اور ان بھونڈی وجوہات کے سبب میں فی الفور اس سے قطع تعلق کرنا اور طلاق لینا چاہتی ہوں لیکن میں مالی طور پر مستحکم نہیں ہوں۔ چنانچہ اس خدشے کا شکار ہوں کہ میں اکیلے بچے کی پرورش ٹھیک سے نہیں کر پاﺅں گی۔

اس کے لیے مجھے اس کے باپ کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔ میرا شوہر ہی چاہتا تھا کہ میں بچہ پیدا کروں لیکن جب سے میں حاملہ ہوئی ہوں، وہ مجھے چھوتا بھی نہیں ہے۔“اس پوسٹ پر صارفین بھی اس آدمی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس کی بے وفائی کی وجوہات بے وفائی سے ھی زیادہ غصہ دلانے والی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں