گوادر : مستقبل کے معاشی حب پورٹ سٹی گوادر میں اسٹام پیپرز غائب

گوادر ( رپورٹ سلیمان ہاشم) مستقبل کے معاشی حب پورٹ سٹی گوادر میں اسٹام پیپرز غائب۔ شہریوں کو پریشانی کا سامنا۔ شہری اسٹام پیپرز کے حصول کےلیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔متعلقہ ادارہ ڈیمانڈ اور انڈکٹ کے باوجود بھی اسٹام پیپرز کے حصول میں ناکام  ضلعی انتظامیہ خاموش اسٹام ونڈر بدحال۔ تفصیلات کے مطابق گوادر شہر میں اسٹامپ پیپرز نایاب ہوگیا ہے۔ شہر میں اسٹامپ پیپرز گزشتہ چھ مہینے سے دستیاب نہیں۔ اسٹامپ پیپرز کی عدم دستیابی کہ وجہ سے شہریوں کو مختلف قانونی معاملات سمیت لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول،اور اراضیات کی بیع و شرع سمیت قانونی دستاویزات کے حصول میں دقت کا سامنا ہے اور شہری با امر مجبوری دیگر شہروں سے اسٹامپ پیپرز منگوا رہے ہیں۔ شہر میں اسٹامپ پیپرز نایاب ہونے کے بعد اسٹامپ ونڈرز بھی معاشی بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اسٹامپ پیپرز کے اجراء کے لئے متعلقہ ادارے نے ڈیمانڈ اور انڈکٹ بھی ارسال کئے ہیں لیکن چھ ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اسٹامپ پیپرز کا اجراء تعطل کا شکار ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ اس اہم مسئلہ پر خاموش ہے۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے شہر میں اسٹامپ پیپرز کی دستیابی کے لئے ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں