کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کی امید پیدا ہوگئی

کراچی : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ساحل پر پھنسے غیرملکی بحری جہاز کو نکالنے کی امید پیدا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ساحل پر تیز اور اونچی لہروں نے وہاں پھنسے ہوئے غیرملکی بحری جہاز کا رخ 140 ڈگری پر موڑ دیا ،

جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب سمندر کی صورتحال بہتر ہے ، جس کی وجہ سے بحری جہاز کو نکالنے کے سلسلے میں کچھ کامیابی کی امید ہے کیوں کہ جہاز کا اگلا حصہ لہروں اور ہوا کے باعث سمندر کی جانب مڑچکا ہے جب کہ جہاز کا پچھلا حصہ اب ساحل کو چھو رہا ہے تاہم جہاز نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کے پاس کل آخری دن ہے ، کیوں کہ 13 اگست کے بعد 22 اگست کو دوبارہ جہاز نکالنے کا آپریشن شروع کیا جاسکے گا۔

ریسکیو حکام کہتے ہیں کہ 22 اور 23 اگست کو صرف 2 دن جہاز نکالنے کی اجازت ہوگی ، 23 اگست کے بعد پورٹ انتظامیہ سمندر کی لہروں کی پوزیشن اور ریسکیو ٹیموں کی تیاریوں کو دیکھنے کے بعد جہاز نکالنے کی اجازت دے گی تاہم جہاز کے مالک نے پیسے بچانے کیلئے ہائی پاور کی خصوصی غیر ملکی ٹگ بوٹ منگوانے کی بجائے مقامی نجی کمپنی کی ٹگ بوٹ کی خدمات لینے کے باعث تاحال جہاز نہین نکالا جاسکا کیوں کہ کراچی میں ساحل پرپھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں پھنس گئی۔

بتایا گیا کہ سمندر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کے قریب پہنچایا گیا تاہم کرین شپ سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کر سکی اور خود ریت میں پھنس گئی ، کرین کو بیلنس کرنے کے لیے باندھے گئے جوڑا اور رسیاں بھی ہوا کے دباؤسے ٹوٹ گئیں ، رات گئے کرین کو نکالنے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی اور لہروں کے دباؤ کی وجہ سے ٹگ بوٹس بھی جہاز کے قریب نہ پہنچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں