ملک بھر میں جون سے معمول سے زائد بارشوں کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک میں جون سے اگست تک مون سون بارشوں کے حوالے سے آؤٹ لک جاری کردیا۔

رواں سال جون سے اگست کے دوران مون سون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول اور معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ کے پی کے اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زائد درجہ حرارت کے باعث بالائی خیبر پختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوسکتا ہے۔ ملک کے اکثر مقامات پر جون کے آغاز میں دن میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہے گا۔ بارش کے بعد درجہ حرارت معمول پر آ جائے گا۔

مون سون کے دوران آندھی اور تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ زائد بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے۔ شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ کوہ سلیمان سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں