شہدادپور میں ایک روزہ فری کرونا ویکسین کیمپ کا انعقاد کیا گیا

شہدادپور (رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور )شہدادپور تاجر اتحاد کی ایک اہم یونین شہدادپور کریانہ ایسیوسی ایشن کی جانب سے صدر عبداللہ پنھور کے تعاون سے ھنگورا روڈ شہدادپور پر ایک روزہ فری کرونا ویکسین کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ کے دورہ پر اسسٹنٹ مختیار کار اسد اللہ سومرو نے کیمپ میں انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوٸے کہا سمس اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز ۔پیرامیڈیکل اسٹاف کرونا وبا سے لڑنے کیلٸے فرنٹ مین کا کردار ادا کررہے ہیں ۔دن رات محنت سے کام کرکے اس موضی وبا کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔کیمپ میں موجود ڈاکٹر امان اللہ .ڈاکٹر یاسر۔محمد عرفان ۔لیڈی ڈاکٹر روحی بانو۔صدر کریانہ یونین عبداللہ پنھور ۔عابد ثناءٕ ودیگر نے بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگا کر 20ہزار سے زاٸد افراد کو کرونا ویکسين لگاٸی جا چکی ہیں,جلد دیگر علاقوں میں کیمپ لگاٸے جاٸیں گے ۔عوام کا تعاون بھی قابل رشک ہے ۔لوگ فوری طور پر ویکسين لگوا کر اس وباکے خاتمہ کے لٸے پیرامیڈیکل اسٹاف کا ساتھ دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں