پیپلز پارٹی کے رہنما کو قتل کرنے والا اپنا بھتیجا نکلا

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین کو قتل کرنے والا اپنا بھتیجا نکلا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پیپلز پارٹی اٹک کے رہنما اور سابق ایم پی اے ملک شاہان فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد راولپنڈی منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔

ملک شاہان حاکمین پیپلز پارٹی کے رہنما ملک حاکمین کے صاحبزادے تھے، ان پر جنازے سے واپسی پر فائرنگ کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ملک شاہان حاکمین کو سر میں گولی لگی تھی، انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملک شاہان کو اٹک میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد راولپنڈی منتقل کیا جارہا تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہان حاکمین راولپنڈی منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مرحوم پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ ایک جنازے میں شریک تھے۔ملک شاہان حاکمین قریبی عزیز کے جنازے میں شریک تھے جہاں آبائی گاؤں میں شیں باغ میں مبینہ طور پر ان کے سوتیلے بھائی ملک محمد آصف کے 19 سالہ بیٹے ملک شیر دل حاکمین نے سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔گولی لگنے سے سر سے خون کے فوارے چھوٹ گئے اور موقع پر ہی بے ہوش ہو گئے۔

مالک شاہان حاکمین خان کی میت کو دوباری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹک پہنچایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو دوبارہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثاء کے حوالے کی گئی۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم ملک حاکمین خان کے صاحبزادے اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان شہید کے وحشیانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شہید ملک شاہان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں