شہدادپور:چھوٹی سوچ اور تنگ نظریہ کی وجہ سے مساٸل جنم لیتے ہیں.عبدالحمید شیخ

شہدادپور (رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائےجنگ برطانیہ/لاہور )چھوٹی سوچ اور تنگ نظریہ کی وجہ سے مساٸل جنم لیتے ہیں ۔ہمیں سوچ کو تبدیل کرکے أگے بڑھنا ہوگا ۔سینکڑوں این جی اوز جو کسی بھی مقصد سے کام کررہی ہے ۔ان کو چیٸرٹی ایکٹ 2019کے تحت رجسٹرڈ ہونا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈاٸریکٹر سوشل ویلفيئر سانگھڑ عبدالحمید شیخ نے سوشل ویلفيئر ڈپارٹمنٹ سانگھڑ کی جانب سے پریس کلب شہدادپور کے سورھیہ بادشاہ ہال میں رکھی گٸی این جی اوز کے کردار سیمینار سے خطاب کرتے ہوٸے کہی ۔

انھوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمہ اور نوجوان نسل کو سماجی براٸیوں سے بچانے کیلٸے روزگار کے موقع فراہم کرنے چاہٸے جس سے نوجوان مصروف رہ کر براٸیوں سے بچ سکیں ۔ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔مگر کرپشن نے ہمارے ملک کی تباہی کر دی ہے ۔ملکی اداروں کو تباہ کر دیا ہے ۔اس ناسور کو مل کر ختم کرنا ہوگا ۔تقریب سے ڈپٹی ڈاٸریکٹر سوشل ویلفيئر سانگھڑ واجد علی میمن ۔اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر طارق رحیم لاکھو۔الطاف قریشی ۔ھادی زبیر ابڑو۔أصف نظامانی۔وومین أرکناٸزر کی میڈم رفیعہ گلانی ۔میڈم مہیوش ۔میڈم شہزادی ۔قمرالدین ملک ودیگر نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ سوشل ویلفيئر کے تحت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو کمپیوٹر ۔سلاٸی کڑاھی ۔برھت ۔ودیگر ھنر سکھا کر ان کو روزگار کے موقع فراہم کر رہی ہے ہیں ۔ملک میں درخت لگنے کے بجاٸے کاٹنے پر زور ہے ۔ہم ایک سال میں ایک کروڈ درخت لگانے کی پلاننگ کر چکے ہیں تاکہ ہمارا ملک سرسبز وشاداب بن سکیں ۔تقریب میں سوشل ویلفيئر ڈپارٹمنٹ کے ورکرز وصحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں