فحش فلموں کی اداکارہ پراسرار طور پر موت کے منہ میں چلی گئی

نیویارک: امریکہ میں فحش فلموں کی ایک اداکارہ پراسرار طور پر موت کے منہ میں چلی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 27سالہ ڈیکوٹا سکی نامی یہ اداکارہ امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں رہائش پذیر تھی۔وہ کسی فلیٹ یا اپارٹمنٹ کی بجائے ایک وین میں ہی رہتی تھی اور 9جون کے روز اسی وین سے ہی اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم ہو گیا ہے تاہم تاحال اس کی موت کا سبب سامنے نہیں لایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ”ڈیکوٹا کو اپنے کیریئر میں شدید مشکلات کا سامنا تھا اور اس کے علاوہ اسے آن لائن تنقید، استحصال اور دھونس کا سامنا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار رہتی تھی۔گزشتہ دنوں اس نے پولیس کے ہاتھوں مرنے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ایک یادگار کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں تصویر بنا کر پوسٹ کی تھی اوراس پر بھی انٹرنیٹ صارفین نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ڈیکوٹا شادی شدہ تھی اور اس کے شوہر نے اس کی لاش کی شناخت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں