گوادر پریس کلب کے جوائنٹ سکریٹری حاجی عبید الله پر دوران رپورٹنگ گوادر پولیس کا تشدد

گوادر (سلیمان ہاشم نمائنده نوائے جنگ لاہور / برطانیہ)گوادر پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ دنوں گوادر پریس کلب کے جوائنٹ سکریٹری اور سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے بیورو رپورٹر حاجی عبیداللہ کے ساتھ ناروا سلوک اور دوران کوریج اُنھیں گریباں سے پکڑنے کیمرہ چھیننے اور انھیں دھمکانے پر مقامی صحافی سراپا احتجاج ہوئے ھیں.آج گوادر پریس کلب کی طرف سے ڈی پی او، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او گوادر کو ان کے آفس جاکر احتجاجی مراسلہ پیش کیا.

ڈی پی او کی غیر موجودگی میں یہ مراسلہ کمپلینٹ آفیسر محمد اسلم بنگلزئی نے وصول کیا.اس موقع پر گوادر پریس کلب کے صدر محمد اسماعیل اور پوری کابینہ اراکین اور سینئر ممبران بھی ان کےساتھ تھے.دریں اثناء پولیس گردی کے خلاف صحافیوں نے یومِ سیاہ منایا. اپنے بازوں پر کالی پٹیاں باندھے ہوئے تھے جبکہ احتجاجاً پریس کلب پر سیاہ جھنڈی لہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں