اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے عید الفطر کے دنوں میں ضروری اشیا کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 8 سے 16 مئی کے دوران گروسری سٹورز، بیکریز، مٹھائی کی دکانیں شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ تندور اور دودھ دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔
اس کے علاوہ ہوٹلوں پر ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ ای کامرس ، ہوم ڈلیوری، یوٹیلٹی سروسز اور میڈیا کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کی جانب سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کروناکےخلاف کوئی بھی حکمت عملی اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک کہ پوری قوم اس وباء کو شکست دینے کا عزم نہ کر لے۔ اس عید 8 سے 16 مئی تک گھروں میں رہیے، محفوظ رہیے اور ایس او پیز پر مکمل عمل کیجیے۔