اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا
ایوانِ صدر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اعزاز میں اعزاز دینے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے معزز مہمان کو نشانِ امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی کابینہ کے ارکان اور غیر ملکی سفرا نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز کا اعزاز پیش کیا، تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور سفارتی نمائندوں کی شرکت نے تقریب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں