گوادر:شہری بنیادی سہولیات سے محروم

گوادر (سلیمان هاشم نمائنده نوائے جنگ لاہور/ برطانیہ)سی پیک کے نام پہ لوگوں کو بے وقوف بیایا جا رہا ہے گوادر کے شہری ماہ صیام میں بجلی و پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں.ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے صحافیوں سے خطاب کرتے هوئے کہا کہاربوں ڈالر لینے کے باوجود گوادر میں عوامی منصوبے نہ ہونے کے برابر ہیں.

پچھلے ایک ہفتے سے دو کھمبے گرنے کی وجہ سے آدھا شہر تاریکی میں ڈوبا ہے صوبائی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے سوشل میڈیا کی حد تک گوادر کو ترقی کا مینار بناکر پیش کیا جارہا ہے حقائق اس کے بالکل برعکس ہے. ایک اسٹیڈیم ، ایک سڑک اور ایک پارک کو ترقی کا نام دے کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے.

کلانچ اس جدید دور میں بھی پینے کے پانی کیلئے ترس رہا ہے ڈیم پانی سے بھرے ہیں صوبائی حکومت پائپ لائن منصوبہ کی اسکیم صوبائی بجٹ میں شامل کرنے سے انکاری ہے.موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں عوامی منصوبوں کو روکا جا رہا ہے
گوادر جیونی کلانچ کے پانی کا بحران فوری طور پر حل کیا جائے اگر بروقت قابو نہ پایا گیا تو اس سے ان علاقوں کے لوگ ہجرت پر مجبور هو رهے هیں.پانی اور بجلی کا مصنوعی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں