لسبیلہ:ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کا بازار کا دورہ

(لسبیلہ بیورو چیف نوائے جنگ برطانیہ)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کا ماہ صیام کے پہلے روز بازار کا دورہ صفائی اور ستھرائی نرخ نامے چیک کیئے اور تمام دکانداروں اور شہریوں کو ماسک پہننے ایس او پیز پر عمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لسبیلہ عبدالحمید زہری،تحصیلدار اوتھل حبیب اللہ کھوسہ،ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ،پولیس اور لیویز فورس بھی انکے ہمراہ تھے اوتھل شہر کا دورہ کیا تمام دکاندار اور شہریوں کو کرونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر ایس او پیز پر عمل کرنے ہر وقت ماسک پہننے اور ہر وقت ماسک کا استعمال کو یقینی بنائیں اور خود بھی محفوظ رہے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں بغیر ماسک والے دکانداروں حضرات کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ماہ صیام میں تمام دکانداران حضرات شہریوں کو ریلیف دیں اور تمام دکاندار نرخ اپنے دکانوں کے سامنے آویزاں کریں اور نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اور صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھیں اور معیاری اشیا کی فروخت کو یقینی بنایا جائے مضر صحت غیر معیاری اشیا فروخت کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں