شاھپورچاکر میں ایک بار پھر واٹر سپلائی اسکیم کا پانی بحران شدت اختیار کر گیا

سانگھڑ (انجنیئر عزیز ڈاھری ڈسٹرکٹ رپورٹر نوائے جنگ) شاھپورچاکر میں ایک بار پھر واٹر سپلائی اسکیم کا پانی بحران شدت اختیار کر گیا جسکی وجہ سے ایک لاکھ کی آبادی کے شھر کے مکین بوندبوند پانی کے لئے ترس گئے ھیں ایک زمیوار آفیشل کا کہنا تھا کہ پانی سپلائی کرنے کا نظام بہت پرانہ اور بوسیدہ ہے جسکی وجہ سے شھر کو سپلائی ھونے والا واٹر سپلائی اسکیم کا پانی بحران شدت اختیار کر جاتا ہے جس پر انہوں بتایا کہ جب تک 80 کروڑ کی لاگت سے بننے والی نئی واٹر سپلائی اسکیم مکمل نہیں کی جاتی واٹر سپلائی کی پرانی اسکیم کا پانی شہر میں ٹھیک سے سپلائی نہیں ہوگا جس کی وجہ سے شھری بوندبوند کے لئے ترستے رہیں گے

انہوں بتایا کہ پہلے نظام ٹان کمیٹی کے پاس تھا اب یہ نظام پانی واٹر سپلائی کا محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے پاس ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو متعدد بار درخواست دی ہیں مگر کوئی سنے کو تیار نہیں جسکی وجہ کبھی بجلی خارب تو کبھی موٹر خارب کبھی کیا مسلہ تو کبھی کیا مسئلہ علاقے مکینوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے انجیئنیئر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ھے کہ شھر کو ملنے والے واٹر سپلائی اسکیم کے پانی کا فوری نوٹس لے کر مسئلہ حل کیا جائے رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور آج دوسرا روزہ ہے ہمارے گھروں میں کئی دنوں سے پانی نہیں ہے جسکی وجہ سے وضوہ کرنے میں واش روم میں جانے تک کا پانی نھیں ہے خدا کے لئے شاھپورچاکر شھر میں واٹر سپلائی کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے…

اپنا تبصرہ بھیجیں