10 صحت مراکز کو کورونا وائرس سے بچا کا حفاظتی سامان دیا گیا

سانگھڑ (انجنیئر عزیز ڈاھری ڈسٹرکٹ رپورٹر نوائے جنگ) ضلعی انتظامیہ سانگھڑ اور غیر سرکاری تنظیم سافکو کے تعاون سے ضلع کے 10 صحت مراکز کو کورونا وائرس سے بچا کا حفاظتی سامان دیا گیا. ڈی سی آفس میں ہونے والی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ ، ڈی ایچ او امجد خان ، صابر مہر ، ڈسٹرکٹ مینجر آ ایچ ایس روشن پہنور، سافکو کی پروگرام منیجر ماریا سومرو ، صائمہ بلوچ تمام متعلقہ صحت کے عہدیداران اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں ماریہ سومرو نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کو کورونا وائرس سے بچا کا حفاظتی سامان سامان حوالے کیا جو نشاندھی کیے گئے تمام صحت مراکز کو فراہم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ کورونا وائرس سمیت دیگر قدرتی آفات میں این جی اوز کا کردار قابل ستائش ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ سافکو کی پروگرام منیجر ماریہ سومرو نے کہا کہ ان کی تنظیم کا مستقبل میں سانگھڑ کے سرکاری اسپتالوں میں ہاتھ دھونے اور بیت الخلا کی سہولیات بنانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے کورونا وائرس سے بچا کے لئے مہم کو زیادہ موثر بنایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں