اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جائیدادیں فروخت کرنے کیلئے نیب راولپنڈی نے درخواست تیار کر لی ہے نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت میں درخواست جمع کروائیں گے.
نوازشریف کی جائیدادکی مالیت اربوں روپے بنتی ہے فروخت کرنے والی جائیدادوں میں اتفاق فاﺅنڈری، حدیبیہ پیپرمل بھی شامل ہیں بخش ٹیکسٹائل مل اورحدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرزبھی فروختگی میں شامل ہیں.
لاہوراپرمال کی جائیداداورزرعی اراضی بھی فروخت کی جائے گی 110ایکڑ پرمشتمل فش فام اورلاہورکے پوش علاقے میں 20ایکڑاراضی بھی فروخت ہوگی مری کا بنگلہ، شانگلہ گلی کا گھر اور شیخوپورہ میں2 قیمتی جائیدادیں فروخت کی جائیں گی نوازشریف کے نام پر 5 قیمتی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی. نوازشریف کے 3غیرملکی اکاﺅنٹ اور 5پاکستانی اکاﺅنٹ میں موجودرقم بھی قومی خزانے میں منتقل کی جائےگی خیال رہے کہ نوازشریف اگست2020 سے اشتہاری قرار دیے جاچکے ہیں.