کاروان ادب سندہ “کاس” کی جانب سے سندھی اردو مشاعرو کا انعقاد

مٹیاری (رپورٹ جنید گل میمن) سرھندی ھاس مٹیاری پر خواجہ پیر آغا عبدالرحیم سرھندی المعروف آغا صاحب کے عرس کے موقعہ پر درگاہ پیر سرھندی کے گدی نشین پیر غلام مجدد سرھندی المعروف بابا سائیں کی میزبانی میں کاروان ادب سندہ “کاس” کی جانب سے سندھی اردو مشاعرو کا انعقاد کیا گیا. مشاعرہ زیر صدارت ملک کے نامور ع شاعر ادیب ڈاکٹر جاوید منظر اور کینیڈا سے آئی ہوئی نظم اور غزل کی عالمی شھریت یافتہ شاعرہ محترم گلنار آفرین اورسندھی غزل کے بھترین شاعر شبیر حائف کر رہے تھے. مشاعرے میں نامور شاعروں فقیر محمد بخش دامن. بزم نگار ادب پاکستان کے روح روان سخاوت علی نادر. اردو غزل کے نامور شاعر سحر رومانی. محترمہ افروز رضوی. ناھید عزمی. واحد رازی. پیر بھاالدین سرھندی. اور دیگر شاعروں نے اپنے خوبصورت اشعار پیش کرکے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں