سندھ: سکھر میں گندم کٹائی کا آغاز ہو گیا

سکھر: سکھر میں گندم کٹائی کا آغاز ہو گیا ، نئی فصل کی کٹائی کے باوجود سرکاری سطح پر خریداری نا ہو سکی ، کاشتکار مایوسی کا شکار ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق ضلع سکھر سمیت زیریں سندھ میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہوگیا ہے لیکن نئی فصل کی کٹائی کی شروعات کے باوجود گندم کی سرکاری سطح پر خریداری کی بجائے ایک بار پھر تاجروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا ہے

زرائع کے مطابقگندم کی نئی فصل کے مارکیٹ میں آنے کے باوجود گندم کی سرکاری سطح پر خریداری کے لئے نہ تو کہیں کوئی مرکز قائم کیا گیا ہے اور نہ سرکاری قیمت خرید مقرر کی گئی ہے حکومت کی جانب سے ابتک کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آ سکی ہے ،سکھر اور اسکے گرد نواح کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آٹے کے حالیہ بحران کے بعد وفاقی و صوبائی حکومت گندم کی خریداری کے لئے پہلے سے کوئی منصوبہ بندی کرتی مگر ایک مرتبہ پھر گندم کے کاشتکاروں کو مقامی تاجروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری سے متعلق حکومت ایک مرتبہ پھر غفلت کا شکار نظر آتی ہے جس کا خمیازہ پہلے کاشتکاروں کواور بعد میں مہنگائی کی شکل میں عوام کو بھگتنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں